ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کااعلان


جمیکا (ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اپنے17رکنی اسکواڈ کااعلان کردیاہے ، ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے بیشتر سینئرز شامل نہیں ہیں۔

ویسٹ انڈینز سلیکٹرز نے جس اسکواڈ کااعلان کیاہے اس میں ڈیرن براوو، شینن گیبرایل سمیت کئی نام شامل نہیں ہیں کریگ براتھویٹ کپتان اور جرمین بلیک ووڈ نائب کپتان ہوں گے ۔

پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کنگسٹن میں جمعرات سے شروع ہوگا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر چیمار ہولڈر اور مڈل آرڈر بیٹسمین شمارا بروکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں این کروما بونر، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، جوشوا ڈی سلوا، راکھیم کورنوال، چیمار ہولڈر ، شمارا بروکس، جاہمر ہیملٹن، الزاری جوزف، کائل مائرز، کیرون پاول، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومل وارکن شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم بھی پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے جمیکا پہنچ چکی ہے پاکستان کی حتمی الیون کااعلان میچ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا ، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی جگہ لینے والے پاکستانی کھلاڑی بھی ویسٹ انڈیز پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹونئٹی سیریزپاکستان نے ایک صفر سے جیت لی تھی جب کہ بارش کے باعث 3میچز بغیر نتیجہ ہی ختم کرنے پڑے تھے۔

Comments are closed.