نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدہ کے باوجود غزہ پر فوری شدید حملوں کا حکم دیدیا

اسرائلی وزیراعظم نیتن یاہوغزہ جنگ بندی پر مزاکرات کےلئے وفد قطر بھیجنے پر آمادہ ہوگئے
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدہ کے باوجود غزہ پر فوری شدید حملوں کا حکم دیدیا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں کا جواز بنانے کیلئے حماس پر خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے.

نیتن یاہو نے حماس پر امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فوج کو غزہ کی پٹی پر شدید حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "سیکیورٹی مشاورت کے بعد نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر طاقتور حملے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیل نے حماس پر لاشوں کی واپسی اور باقیات کو "دوبارہ دفنانے” کا الزام لگایا ہے
آج صبح تک حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے.

حکام کو بڑھتا ہوا شبہ ہے کہ یہ غزہ میں ابھی تک موجود 13 مردہ یرغمالیوں میں سے کسی کی بھی نہیں ہو سکتی۔

غزہ میں تاحال 13 اسیران کی لاشیں موجود ہیں۔ حماس نے کہا کہ اس سے قبل اس نے ایک مغوی کی باقیات برآمد کی ہیں جسے وہ آج شام حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ہی خدشات ظاہر کئے جارہے تھے کہ اسرائیل اپنے یرغمالی واپس کرکے جارحیت شروع کر دے گا، اگر یہ حملے شروع کئے گئے تو یہ امریکی صدر ٹرمپ اور مسلم ممالک کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہوں گے جنھوں نے یقین دہانی لئے بغیر معاہدے کا خیرمقدم کیا.

Comments are closed.