غلام مرتضی ملک ربجا کے صدر،فیاض چوہدری جنرل سیکرٹری،ظاہر شاہ خزانچی منتخب
فوٹو : فائل
اسلام اباد : راولپنڈی اسلام اباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ غلام مرتضی ملک ربجا کے صدر،فیاض چوہدری جنرل سیکرٹری،ظاہر شاہ خزانچی منتخب ، غلام مرتضیٰ ملک دوسری مرتبہ تنظیم کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ محمد فیاض چوھدری جنرل سکرٹری سید ظاھر شاہ کاظمی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے.
راحیل نواز سواتی اسد محمود چوھدری نیاز حیدری اور منظور سہلریا نائب صدور جبکہ جوائنٹ سیکرٹریز کے عہدوں پر شکیل پسوال، عامر لاشاری، عدنان مبارک اور بابر حسین بلا مقابلہ منتخب ہوئے.
خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری کی نشت پر نازیہ الطاف ،سیکرٹری اطلاعات کے عہدے جمیل احمد ملک کا انتخاب عمل مین لایا گیا ھے.
گورننگ باڈی کی 20 نشتوں پر سردار شوکت محمود ملک صدیق اعوان اعجاز عباسی حسین بنگش شوکت علی ستی عزیزبٹ تصورکمال وقار یوسفزئی نعمان بشیر ھدایت اللہ مہناس وحید الزمان ذوالفقار خٹک عماریاسر ملک عارف ارشدتنولی محمد عظمت بلال عظیمی یاسر محمود عباسی شکیل الرحمن اور خالد چوھدری منتخب قرار پائے.
الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور سینئر صحافی محبوب الرحمان تنولی نے انتخابی نتائج کا با ضابطہ اعلان نیشنل پریس میں منعقدہ تقریب میں کیا.
تقریب میں سابق وزیر حکومت اور پاسبان وطن پارٹی کے صدر طاھر کھوکھر ھزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید لقمان شاہ نیشنل پریس کلب کے نائب صدر ظفر ھاشمی سمیت جڑوا ں شہروں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ھوۓ RIBJA کے نو منتخب صدر مرتضی ملک نے دوسری مرتبہ صدر منتخب کرنے پر ربجا کے ممبران کا شکریہ کرتے ھوۓ کہا وہ ربجا کے دوستوں کے مسائل سے باخوبی اگاہ ھیں.
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی بدلتی ھوئی صورتحال کے پیش نظر اور مستقبل کے چیلنجیز کا مقابلہ کرنے کے لیۓ سائنسی بنیادوں تنظیم کو منظم کرینگے۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹری محمد فیاض چوھدری نے کہا کہ ربجا مستقبل کے اھداف سامنے رکھ کر جدوجہد جاری رکھے گی اس موقع پر خطاب کرتے ھوۓ RIBJA کے سابق صدر سردار شوکت محمود نے کہا کہ ربجا کی صحافیوں کے حقوق کے لیۓ جدوجہد نوشتہ دیوار ھے.
سردار شوکت محمود نے کہا کہ ربجا آج بھی جڑواں شہروں کی مضبوظ صحافتی اواز ھے انہوں نے نومنتخب عہداران کو مبارک باد پیش کرتے ھوۓ اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی منتخب باڈی ربجا کے ممبران کے درپیش مسائل کے حل کے لیۓ بھر جدوجہد کرے گی۔
سردار شوکت محمود نے اس وقت پاکستان میں میڈیا تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رھا ھے ۔ پیکا ایکٹ جیسے کالے قانون کی منظوری کے بعد تمام صحافتی تنظیموں کو سرجوڑ کر بیٹھنا پڑے گا۔
Comments are closed.