نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں،اردو جانتی ہیں نہ انگریزی، خلیل الرحمان قمر

نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں،اردو جانتی ہیں نہ انگریزی، خلیل الرحمان قمر
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور :

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف مصنف اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر کی جانے والی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند نامور شخصیات بلاوجہ ان کے پروجیکٹس پر تنقید کرتی ہیں۔

یوٹیوب چینل پر صحافی امبرین فاطمہ کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ نادیہ خان، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو ان پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ان کے بقول نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ وہ اردو جانتی ہیں اور نہ ہی انگریزی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ انہوں نے کبھی نادیہ خان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا بھی نہیں۔

ان کے مطابق، عتیقہ اوڈھو اور ماریہ خان کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ ضرور رہا ہے لیکن چونکہ یہ دونوں اردو زبان میں کمزور ہیں، اس لیے پاکستان کی خالص اردو ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے انہیں اردو سیکھنی پڑے گی۔

مصنف نے کہا کہ ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے اگرچہ برسوں تک ڈرامہ انڈسٹری میں کام کیا ہے لیکن چونکہ ان کے ساتھ ان کا کبھی کوئی اشتراک نہیں رہا، اس لیے ان کی تنقید کو جائز قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ، جب یہ دونوں اداکارائیں اردو میں مہارت حاصل کر لیں گی تو میں ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ماریہ خان کے ڈرامے تنہائیاں اور دھوپ کنارے دیکھے جبکہ عتیقہ اوڈھو کا ایک ڈرامہ دیکھا جو شاید دشت یا نجات تھا، مگر اس کے بعد ان کے مزید ڈرامے نہیں دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایک دن یہ دونوں سینئر اداکارائیں بھی ان کے کام سے مطمئن ہوں۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کے کئی سپر ہٹ ڈرامے جیسے پیارے افضل، میرے پاس تم ہو، صدقے تمہارے اور حالیہ ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں نہ صرف ناظرین سے زبردست پذیرائی حاصل کر چکے ہیں بلکہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو نئی شناخت بھی دے چکے ہیں۔

نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں،اردو جانتی ہیں نہ انگریزی، خلیل الرحمان قمر

Comments are closed.