ایس پی عدیل اکبر کی موت خود کشی قرار، وجہ ذہنی دباؤ تھا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
فوٹو : فائل
اسلام آباد : ایس پی عدیل اکبر کی موت خود کشی قرار، وجہ ذہنی دباؤ تھا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ،اسلام اباد پولیس کی طرف سے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کی گئی ہے.
تحقیقات کے مطابق عدیل اکبر کو خود کشی کا مرتکب قرار دے دیا گیا،پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے ڈرائیور آپریٹر اور گن مین کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں.
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیٹی نے ڈرائیور اپریٹر ، گن مین اور ڈاکٹرزکے بیانات کالم بند کیے ،ڈاکٹرکے بیان کےمطابق عدیل اکبرڈیپ روٹیڈ سٹریس کا شکارتھے.
ایسا شخص ماضی کے حادثات کوساتھ لے کرچلتا ہے رپورٹ کے مطابق عدیل اکبراٹھ اکتوبرکوڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے گئے تھے، ڈاکٹرکے دفتری امورسے متعلق دباؤکا پوچھا پر عدیل اکبرنے خوش ہونےکا بتایا تھا.
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدیل اکبرپروموشن نہ ہونے کی وجہ سے دل برداشتہ تھے تاہم ڈاکٹرنے بتایا کہ عدیل اکبرنے کئی مرتبہ خودکشی کے خیال کا بھی تذکرہ کیا جس پر ڈاکٹرنے عدیل اکبراورفیملی کوبلیڈزاوراسلحہ سے دوررکھنے کا کہا تھا۔
واضح رہے عدیل اکبر کی موت کے بعد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وہ خود کشی سے قبل کسی سے فون پر بات کر رہے تھے تاہم رپورٹ میں اس حوالے سے تفصیلات شامل نہیں ہیں.
Comments are closed.