عمران خان بٹگرام میرے گھرچل کر پہنچے تھے، اسے اعزاز سمجھتا ہوں، عمل شاہ شیرازی
،فوٹو: زمینی حقائق ڈاٹ کام، سوشل میڈیا
محبوب الرحمان تنولی
بٹگرام: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرعمل شاہ شیرازی نے ضلع بھر میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانےکےعزم کااظہار کیاہے،ان کا کہنا ہے جن کے بارے میں ہم کہتے تھے فصلی بٹیرے ہیں ہمارا قول وقت نے سچ کر دکھایا ہے۔
بٹگرام میں اپنی رہائش گاہ پرزمینی حقائق ڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو میں عمل شاہ شیرازی نے بتایا کہ انھوں نے اپنے قائد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہا ہے اور بلا خوف سڑکوں پر نکلتے رہے ہیں۔
عمران خان بٹگرام میرے گھرچل کر پہنچے تھے، اسے اعزاز سمجھتا ہوں، عمل شاہ شیرازی آج بھی اپنے لیڈر کی اپنے گھر میں آمد کو اپنے لئے اعزاز گردانتے ہیں اور کئی سال پرانے واقعہ کو یاد کرتے ہیں۔
عمل شاہ شیرازی اپنے قائد عمران خان کے ہمراہ
عمل خان نے بتایا کہ میں نے پارٹی ٹکٹ کی غلط تقسیم پر بھی آواز اٹھائی تھی اور ضمیر کی آواز پر احتجاج بھی کیا تھا لیکن پارٹی کے قائد نے اسے میرا جمہوری حق سمجھتے ہوئے میری ڈھارس بندھائی۔
پارٹی کے مشکل دور میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں
انھوں نے کہا کہ اب جب کہ پارٹی پر مشکل ترین وقت چل رہا ہے تب بھی میں نے مقامی کارکنوں کے ہمراہ سی پیک شاہراہ پر ٹریفک بند کرکے احتجاج کیا، بٹگرام شہر میں بڑا سیاسی اجتماع کیا۔
عمل شاہ شیرازی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے
عمل شاہ شیرازی نے کہا کہ اب جب عمران خان نے گھروں پر پارٹی پرچم لہرانے کی مہم شروع کرنے کا کہا تو میں نے نہ صرف اغوزبانڈا بلکہ پورے علاقے کے مکانوں کی چھتوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا، سوئیڈن میں حالیہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر عمران خان کی اپیل پر بٹگرام میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے.
اغوزبنڈا میں اب بھی تقریباًٰ ہر گھر پہ پاکستان تحریک انصاف کا پرچم لہرا رہا تھا،عمل شاہ نے بتایا کہ عید پر جب میں ساتھیوں کے ہمراہ عمران خان سے ملنے زمان پارک گیا تو عمران خان نے مجھے دیکھ کر خوشی کااظہار کیا۔
عمران خان نے کہا عمل شاہ آپ نے عید میرے ساتھ زمان پارک میں کرنی ہے
بٹگرام کے پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ زمان پارک میں مجھے عمران خان نے کہا عمل شاہ آپ نے جانا نہیں ہے عید میرے ساتھ کرنی ہے تو میں نے گھر فون کرکے بتادیا کہ عید عمران خان کے ساتھ ہوں اس دوران میرے ساتھ لاہور جانے والے کارکن بھی پرجوش تھے اور انھوں نے بھی کہاکہ ہم بھی عید زمان پارک ہی گزاریں گے۔
عمل شاہ نے بٹگرام سے پی ٹی آئی کے منحرف رکن پرنس نواز کے حوالے سے کہا کہ ان کا پارٹی چھوڑنا اور کنارے ہو جانا ایک نوشتہ دیوار تھا ہمیں علم تھا کہ ایسا ہی ہوگا تاہم پارٹی نے انھیں خود ٹکٹ دیا تھا اب ٹکٹ دینے والوں کو بھی سمجھ آگئی ہوگی۔
عمل شاہ نے مستقبل میں قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کی خواہش کااظہار کرتےہوئے کہا کہ میں بٹگرام سے ٹکٹ کےلئے اپلائی کروں گا، انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی مجھے پارٹی نے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دے دیا تھا مگر پرویز خٹک نےپسند نا پسند کی بنیاد پر ٹکٹ کسی اور کو دے کر میرا ٹکٹ منسوخ کردیاتھا۔
پیراشوٹرز کا راستہ روکنے کیلئے حقیقی کارکنوں کو آگے آنا ہوگا
انھوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے یا اسمبلی میں پہنچنے کی لالچ نہیں ہے تاہم یہ حقیقیت ہے کہ پیراشوٹرز اور فصلی بٹیروں کا راستہ روکنے کےلئے ضروری ہوگیا ہے کہ پارٹی کے حقیقی کارکنوں کو آگے آنا ہے۔
الیکٹیبلز کی سیاست اب قصہ پارینہ ہو چکا، ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ پارٹی کے مشکل وقت میں یہ الیکٹیبلز کہاں ہوتے ہیں اور یہ پارٹی کے مخلص کارکن ہی ہیں جو مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور جیلوں میں ہیں۔
انٹرویو سے قبل عمل شاہ شیرازی نے اغوزبانڈا میں اپنے گھر کے وہ کچے اور دشوار گزارراستے دکھائے جن پرچل کر عمران خان عمل شاہ سے ملنے ان کے گھر گئے تھے، پھر انھوں نے وہ بیٹھک بھی دکھائی اور بیٹھک میں وہ نشست بھی جہاں ان کے پارٹی لیڈر نے کچھ دیر ان کے ساتھ وقت گزارا۔
پی ڈی ایم حکومت نے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا
جب عمل شاہ سے سوال کیا کہ آپ پارٹی کی کارکردگی سے مطمن ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل سب کے سامنے ہیں ایک ہی دور میں چند سالوں میں ان مسائل پر قابو پانا ممکن نہیں تھا تاہم پی ٹی آئی حکومت نے جب ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تو رجیم چینج منصوبہ عمل میں آگیا۔
انٹرویو کے دوران ایڈیٹر زمینی حقائق ڈاٹ کام محبوب الرحمان تنولی عمل شاہ اور شیر زری کے ہمراہ
انھوں نے موجودہ پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی تمام تر حمایت اور ساتھ کے باوجود عوام پر مہنگائی کا ایسا عذاب مسلط کردیاگیاہے جو کہ گزشتہ 50 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، کابینہ کا سائز دیکھ لیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ان کو ملک کی کتنی پروا ہے۔
عمل شاہ نے کہا کہ ملک کو اس مشکل میں دیکھ کر دل بہت دکھی ہوتا ہے جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ، دنیا بھر میں جن کی کرپشن کی داستانیں مشہور ہیں ان کو اقتدار میں لا کر اس ملک کا کوئی بھلا نہیں کیا گیا۔
بزرگ شیر زری نے عمران خان سے محبت کا راز بتا دیا
عمل شاہ شیرازی سے انٹرویو کے موقع پر وہاں موجود ایک بزرگ عمران خان کے ذکر پر بہت پر تجسس نظر آئے، پوچھنے پر انھوں نے بتایا کہ میرا شیر زری ہے اور میں اس لئے عمران خان کو بہت پسند کرتا ہوں کہ وہ اٹھتے بیٹھتے میرے نبی محمد صل اللہ علیہ والہ وصلم کا نام لیتے ہیں، مدینہ کی ریاست کو آئیڈیالائیز کرتے ہیں ایسے شخص سے انسیت تو بنتی ہے.
Comments are closed.