اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی

48 / 100 SEO Score

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، خودکش بمبار کا سر مل گیا
فوٹو:فائل
اسلام آباد: جی الیون کچہری اسلام آباد کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد27 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق 9 افراد جاں بحق اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔

اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں میں بھی زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کی بھاری نفری بھی پمز اسپتال پہنچ گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری میں دھماکا مبینہ طور پر خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچہری میں داخل نہ ہونے پر اس نے خود کو پولیس کی گاڑی کے پاس بلاسٹ کر دیا، فورنزک ٹیم کو بھی جائے وقوع پر بلا لیا گیا، زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے میں 9 لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسلام آباد پمز اسپتال میں 21 زخمیوں کو ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا، پمزمیں زیرعلاج زخمیوں میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی اسلام آباد کچہری پہنچ گئے ہیں ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا ۔12 لوگ شہید 27 زخمی ہیں وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی ۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا موقعہ نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا۔پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے ۔کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا ۔وہاں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے ۔وانا اٹیک میں افغانستان ملوث ہے افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی ۔کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔9

Comments are closed.