پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلزپارٹی پارٹی میں شامل، 30 ارکان کی حمایت کا دعویٰ

53 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلزپارٹی پارٹی میں شامل، 30 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا ہے پیپلز پارٹی کی طرف سے جبکہ سندھ ہاوس اسلام آباد میں فریال تالپور نے فارورڈ بلاک کےارکان کو عشائیہ دیا.

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے پہلے 5 وزراء اور بعد میں مزید 4 وزراء نے ملاقات کی۔

فریال تالپور سے ملنے والے آزاد کشمیر کے وزراء میں فہیم اختر ربانی، عبدالماجد خان، محمد اکبر ابراہیم، عاصم شریف بٹ، محمد حسین، چوہدری اخلاق اور چوہدری رشید شامل ہیں۔

دوسری طرف اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے فارورڈ بلاک کےارکان کو عشائیہ دیا ہے۔

سندھ ہاؤس پہنچنے والوں میں یاسر سلطان، چوہدری ارشد، سردار محمد حسین، چوہدری اخلاق، ماجد خان، اکبر ابراہیم، فہیم اختر کیانی،عاصم شریف بٹ، وزیرِ تعلیم آزاد کشمیر ملک ظفر اقبال و دیگر شامل تھے۔

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ممبران چوہدری یاسین کی قیادت میں سندھ ہاؤس پہنچے۔

سردار یعقوب، تنویر الیاس، لطیف اکبر، میاں وحید، فیصل راٹھور، سردار جاوید ایوب، ضیاء القمر، جاوید اقبال بڈھانوی و دیگر بھی سندھ ہاؤس میں فریال تالپور کے عشائیے میں شریک ہوئے۔

نئے سیاسی بندوبست کے بعد پیپلزپارٹی نے 30 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کررکھا ہے، تاہم نمبر گیم مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی جلد تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کااعلان کرے گی۔

Comments are closed.