سلمان اکرم راجہ عمرایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کے حق میں بول پڑے
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ عمرایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کے حق میں بول پڑے، کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ20 سال سے بطور پارٹی ورکرکام کررہی ہیں۔
ہری پور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ عمر ایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کر رہی ہیں، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسا نہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں، ان کی اہلیہ کا حق بنتا تھا جسے پارٹی نے تسلیم کیا۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمر ایوب نے 9 مئی کیسز میں اپنی نااہلی کی سزا تسلیم کرلی؟
سلمان اکرم راجہ کہا کہ میری عمر ایوب یا ان کے وکیل سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، اس کے کیا محرکات ہیں میں نہیں جانتا، مجھےعلم نہیں ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا، اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا۔
Comments are closed.