پاکستان میں ڈکی بھائی کے بعد ایک اور مشہور ٹک ٹاکرگرفتار

پاکستان میں ڈکی بھائی کے بعد ایک اور مشہور ٹک ٹاکرکو گرفتارکرلیا گیا
52 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر و ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر خرم گجر لاہور میں سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق خرم گجر کو 2 لاکھ یورو کے فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم گجر نے ایک اوورسیز پاکستانی کو کمرشل پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم وصول کی، لیکن وعدہ پورا نہ کیا۔

ڈیفنس سی پولیس کے مطابق، اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان نے ٹک ٹاکر خرم گجر کے خلاف شکایت درج کروائی۔ درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق، رانا ارسلان کا مؤقف تھا کہ خرم گجر نے کمرشل پلاٹ دینے کے بہانے سے 2 لاکھ یورو وصول کیے، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ دیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔

شکایت کنندہ کے مطابق جب اس نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو خرم گجر نے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خرم گجر کے خلاف دھوکا دہی اور اعتماد شکنی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

 

پاکستان میں ڈکی بھائی کے بعد ایک اور مشہور ٹک ٹاکرگرفتار

Comments are closed.