پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی
فوٹو : فائل
لاہور : پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی، بابر اعظم پلیئر آف دی میچ جبکہ فہیم اشرف کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے شکست دی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیتی۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے 68 رنز بنائے، انہوں نے 9 چوکے لگائے، نصف سنچری 36گیندوں پر اسکور کی.
، یہ اُن کی 40ویں نصف سنچری تھی، یوں انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا 33، صاحبزادہ فرحان 19، حسن نواز 5، صائم ایوب اور محمد نواز صفر پر پویلین لوٹ گئے.
عثمان خان 6 اور فہیم اشرف 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریق اکے کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے 2، 2 جبکہ ڈونوون فریرا اور اینڈائل سملین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 139 رنز بنائے تھے،
ریزا ہینڈریکس 34، کپتان ڈونون فریرا 29 اور ڈیوالڈ بریوس21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
میچ کے پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹ لیں۔ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر بٹھایا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو موقع فراہم کیا گیا، عثمان طارق ٹی 20 ڈیبیو کیا۔ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل تھے۔
جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی، لونگی این گیدی اور ناندرے برگر ڈراپ کیے ہیں جبکہ ان کی جگہ لوہان ڈرے پریٹوریس، لیزارڈ ولیمز اور آندے سیمالانے شامل تھے۔
پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے فتح اپنے نام کی، آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیریز بھی جیت جائے گی۔
ٹی20 سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے میچز 4 نومبر، دوسرا 6 نومبر اور آخری ون ڈے 8 نومبر کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.