سیف اللہ ابڑو مستعفی ہو چکے، ووٹ نہیں دے سکتے، علی ظفر، تحریری استعفیٰ نہیں ملا ،گیلانی

52 / 100 SEO Score

فوٹو : اسکرین شاٹ 

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "استعفیٰ آنے کے بعد سیف اللہ ابڑو کو بلایا جائے گا اور کوشش ہوگی کہ انہیں استعفیٰ واپس لینے پر قائل کروں۔”

گیلانی نے کہا کہ "فلور آف دی ہاؤس پر ارکان اکثر استعفوں کا اعلان کرتے رہتے ہیں،” اور مزید بتایا کہ "27ویں آئینی ترمیم میں اپوزیشن کے نکات کی ترامیم کو شامل کیا گیا ہے۔

” انہوں نے اسپیکر کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت اور کسی بھی ملک کی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے عزم کا بھی ذکر کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "سینیٹر سیف اللہ آبرو نے استعفیٰ دے دیا تھا، اس لیے وہ ووٹ نہیں کر سکتے۔

” علی ظفر نے کہا کہ "یہ افسوسناک ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں اور آج وہ بل واپس لینا پڑ گیا — یہ سینیٹ پر ایک سوالیہ نشان ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ آج دیکھنا یہ ہے کہ "وہ ووٹ کے لیے کس کو لاتے ہیں۔”

سیف اللہ ابڑو مستعفی ہو چکے، ووٹ نہیں دے سکتے، علی ظفر، تحریری استعفیٰ نہیں ملا ،گیلانی

Comments are closed.