پاک سری لنکا بقیہ میچز کا شیڈول تبدیل، زمبابوے کی ٹیم بھی پہنچ گئی

57 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

راولپنڈی : پاک سری لنکا بقیہ میچز کا شیڈول تبدیل، زمبابوے کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے، آج راولپنڈی میں کھیلا جانے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے جو کہ اب کل کھیلا جائے گا.

دونوں ممالک نے باہمی رضا مندی سے میچ ایک دن آگے کیا ہے جس کا اعلان چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی طرف سے کیا گیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ ایک روزہ میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ.

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو دورۂ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیاہے، اس سے قبل بعض کھلاڑیوں نے واپس جانے کا کہا تھا لیکن سری لنکن بورڈ نے انھیں واپسی کی اجازت نہیں دی.

پاک سری لنکا بقیہ میچز کا شیڈول تبدیل، زمبابوے کی ٹیم بھی پہنچ گئی

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

دوسری طرف تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے، اس سیریز کا شیڈول بھی صرف ایک دن کیلئے آگے کیا گیا ہے اور اب آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔

زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی اور تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا۔پہلے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے.

Comments are closed.