مستقبل کی میراث کی تشکیل: پاکستان بزنس سمٹ کا آغاز جمعرات کو پشاور میں ہو گا
فوٹو : پی آر
پشاور: تاریخی شہر پشاور جمعرات، 2 اکتوبر 2025ء کو پہلی مرتبہ ایک بڑے قومی کاروباری اجتماع، پاکستان بزنس سمٹ کی میزبانی کرے گا جو سرینہ ہوٹل پشاور میں منعقد ہوگا۔
یہ سمٹ گورنر خیبر پختونخوا کی سرپرستی میں نٹ شیل گروپ اور البراکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے زیر اہتمام ہوگا جبکہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
سمٹ کا مرکزی موضوع رکھا گیا ہے جس کے تحت ملک کے اہم پالیسی ساز، کاروباری رہنما اور عالمی ماہرین پاکستان کی معیشت، اختراعات اور عالمی مسابقت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کریں گے۔
افتتاحی اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر نجکاری محمد علی، صوبائی وزیر خزانہ مزمل اسلم، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار حشام خان، گروپ سی ای او وی آن کان ترزی اوغلو، سی ای او البراکہ بینک محمد عاطف حنیف اور نٹ شیل گروپ کے بانی و چیئرمین محمد اظفر احسن شریک ہوں گے۔
تقریب کا اختتامی خطاب پاک فضائیہ کے سابق سربراہ اور نٹ شیل گروپ کے چیف ایگزیکٹو اسٹریٹجک انگیجمنٹس ایئر چیف مارشل (ر) سہیل امان کریں گے۔
سمٹ میں مختلف موضوعات پر اعلیٰ سطحی سیشنز ہوں گے جن میں بینکاری، صنعت، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔
ایچ بی ایل، نیشنل بینک، ایزی پیسہ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، دبئی اسلامک بینک، بینک آف خیبر، اے سی سی اے، پلاننگ کمیشن، ڈاؤلینس، ایبیکس، کوکا کولا، اسٹیٹ لائف، زاکوری گروپ، فیصل بینک، فاسٹ این یو سی ای ایس، پی ٹی سی ایل گروپ، ٹیراڈیٹا، ایس اے پی اور ایس اینڈ پی گلوبل سمیت مختلف اداروں کے سربراہان اور ماہرین ان سیشنز میں شریک ہوں گے۔
اختتامی اجلاس پاکستان کی معیشت پر مرکوز ہوگا جس میں اے کے ڈی سیکیورٹیز اور چائنا انرجی گروپ کے رہنما شامل ہوں گے۔
پاکستان بزنس سمٹ پشاور کو خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی مکالمے کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مستقبل کی میراث کی تشکیل: پاکستان بزنس سمٹ کا آغاز جمعرات کو پشاور میں ہو گا
Comments are closed.