سیف اللہ ابڑو،احمد ملک میرے گھر پر ہیں، آج ووٹ دینگے ، 3 اور بھی تیار ہیں، فیصل ووڈا

53 / 100 SEO Score

فوٹو : اسکرین شاٹ 

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واڈا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک کے ساتھ ناشتہ کر کے آئے ہیں۔

صحافی کے سوال پر کہ ناشتہ کہاں کیا، فیصل واڈا نے جواب دیا کہ “وہ دونوں اس وقت میرے گھر پر ہیں، آج ووٹ دیں گے۔”

فیصل واڈا نے مزید کہا کہ “ایک نہیں بلکہ تین اور لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں۔”
جب صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ تینوں بھی آپ کے گھر پر ہیں؟ سینیٹر واڈا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “نہیں، وہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں ہیں۔”

انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ “ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کوئی کاما یا فل اسٹاپ کی غلطی ہو تو درست کر کے دوبارہ پیش کریں۔”

فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ “آج مٹھائی بنتی ہی نہیں۔ 26 نومبر کو بھی میرا بھائی سی ایم کے پی کے نہیں آرہا۔”
انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی امن جرگہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ اچھا کام ہے، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات کریں اور بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں۔”

سینیٹر فیصل واڈا نے مزید کہا کہ “آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔ میں تو چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ وہ بند ہوں، میں ان کا خیر خواہ ہوں۔”

سیف اللہ ابڑو،احمد ملک میرے گھر پر ہیں، آج ووٹ دینگے ، 3 اور بھی تیار ہیں، فیصل ووڈا

Comments are closed.