نوبل انعام والے ٹرمپ کی عسائیوں کی اموات پر نائجیریا میں گھس پر فوجی کارروائی کی دھمکی
فوٹو : فائل
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں عیسائیوں کا قتل عام بند نہ ہوا تو امریکا فوجی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا نائیجیریا کو دی جانے والی تمام امداد فوری طور پر معطل کر سکتا ہے اور اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو فوجی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کو ممکنہ فوجی آپریشن کی پیشگی تیاریوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق، "اگر امریکا نے کارروائی کی تو وہ تیز، سخت اور فیصلہ کن ہوگی۔ نائیجیریا کی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری اقدامات کرے تاکہ معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔”
دوسری جانب نائیجیریا کی وزارتِ خارجہ نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، چاہے وہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔
ترجمان کے مطابق، نائیجیریا کو امید ہے کہ امریکا کے ساتھ قریبی اور تعمیری تعلقات برقرار رہیں گے۔
واضح رہے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کےلئے نامزد کیا گیا تاہم ٹرمپ اب بھی دیگر ممالک پر حملوں کی دھمکیاں دیتے ہیں جب کہ غزہ میں معاہدہ کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہیں۔
نوبل انعام والے ٹرمپ کی عسائیوں کی اموات پر نائجیریا میں گھس پر فوجی کارروائی کی دھمکی
Comments are closed.