27ویں آئینی ترمیم میں مزید شقیں شامل کرنے اور منظوری لینے کےلئے کابینہ اجلاس آج شام طلب
فوٹو : فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام سوا پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم میں مزید شقیں شامل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کے اراکین کو آئینی ترامیم سے متعلق مسودہ پیش کیا جائے گا تاکہ ترمیم کے عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی اپنی 11 ترامیم واپس لے لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ترامیم پہلے مرحلے میں ترمیمی بل کے ساتھ شامل کی گئی تھیں تاہم اب انہیں واپس لینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن سیکرٹریٹ کو موصول ہوگیا ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےترمیم واپس سینیٹ سے منظور کرانے کا امکان ظاہر کر دیا
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور آئینی صورتحال پر بھی غور متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اہم امور پر کابینہ اراکین سے مشاورت کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اس اجلاس کو آئینی اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 27
ویں ترمیم کے دائرہ کار کو مزید واضح اور مؤثر بنانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.