مجھے لاہوراوراسلام آباد پسند ہیں،دبئی بھی ٹھیک ہے اگر کوئی گھر لے دےتو، صباقمر

مجھے لاہوراوراسلام آباد پسند ہیں،دبئی بھی ٹھیک ہے اگر کوئی گھر لے دےتو، صباقمر
60 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور :  ٹی وی اور فلم کی ممتاز ادارکارہ صبا قمر نے کہا ہے مجھے لاہوراوراسلام آباد پسند ہیں،دبئی بھی ٹھیک ہے اگر کوئی گھر لے دےتو، صباقمر نے کراچی میں مستقل رہائش کے سوال پر بیزاری کااظہار کیا۔

اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اورجب ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟

تو صبا قمر نے فوراً جواب دیا کہ استغفراللّٰہ کبھی نہیں۔

 آگے چل کر انہوں نے کہا خیر، انسان کبھی نہیں جانتا کہ مستقبل میں کیا ہو، لیکن میں کراچی صرف کام کے لیے جاتی ہوں، اپنا کام مکمل کرتی ہوں اور واپس آ جاتی ہوں، مجھے لاہور اور اسلام آباد پسند ہیں۔

اداکارہ نے کہااگر کوئی کراچی میں مجھے گھر لے دے تو ٹھیک ہے، حالانکہ میں نے وہاں اپنا ایک گھر بنا بھی لیا ہے۔

https://https://www.facebook.com/share/v/1FJzW1teRK/

 پوڈکاسٹ کے دوران وہ آہستہ آواز میں یہ بھی کہتی سنائی دیں کہ I don’t like Karachi (مجھے کراچی پسند نہیں)۔

ایک اور موقع پر صبا قمر نے کہا کہ تمام پروجیکٹس جو کراچی میں شوٹ ہو رہے ہیں، انہیں اسلام آباد منتقل کر دینا چاہیے۔

Comments are closed.