ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی دھمکیاں رائیگاں، اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور: مسلم لیگ نون کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی دھمکیاں رائیگاں، اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی تقریبات شروع ہو گئیں جن کا کا آغاز دعائے خیر سے ہوا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ مومنہ اقبال کی منگیتر حمزہ کے ساتھ شادی کی تقریبات فوٹو اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، اس سلسلے میں ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.
تقریب میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگادعائے خیر تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔
https://https://www.instagram.com/reel/DY9-LYPM_Yq/?igsh=eDB3N2xpYm5ub2dv
یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست دائر کی اور کہا ہے کہ ثاقب چدھڑ انہیں شادی کرنے پر ہراساں اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں.
اداکارہ نے تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست بھی دی ہے، اس کے علاوہ ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر حمزہ کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال نے ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تن کیا جبکہ حمزہ نے بھی ہلکے گلابی رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ زیب تن کیا۔
Comments are closed.