شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی،چوتھی شادی کی خبروں پر نشو بیگم کا ردعمل

شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی،چوتھی شادی کی خبروں پر نشو بیگم کا ردعمل
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنی چوتھی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فی الحال چوتھی شادی نہیں کی، تاہم اگر چاہوں تو شادی کرسکتی ہوں کیونکہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں۔

انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ افواہیں سرگرم ہیں آپ چوتھی شادی کرنے والی ہیں یا کرچکی ہیں لیکن منظر عام پر نہیں لائیں؟

اس پر نشو بیگم نے کہا کہ "یہ سب افواہیں ہیں، میں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ مجھے متعدد شادی کی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں لیکن اس وقت اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں اور خود کو کسی رشتے میں محدود نہیں کرنا چاہتی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کوئی بری بات نہیں ہے، ہمارے دین میں اس کی اجازت ہے۔ اگر میری قسمت میں چوتھی شادی ہے تو ضرور ہوگی۔ "اگر ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی کر لوں گی۔”

نشو بیگم نے کہا کہ "ہمارے معاشرے میں نکاح کو مسئلہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ سعودی عرب جیسے ممالک میں بیوہ یا مطلقہ خواتین کی فوری شادیاں کرا دی جاتی ہیں۔

وہاں کسی کو اعتراض نہیں ہوتا لیکن ہمارے ہاں شادی پر بحث چھیڑ دی جاتی ہے۔”

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے بچوں کو بھی ان کی شادی سے کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

واضح رہے ماضی کی اسٹارفلمی اداکارہ نشو بیگم فلم اسٹار صاحبہ کی ماں ہیں جب کہ ان کے داماد محمد افضل عرف ریمبو ان کے داماد ہیں اورکچھ عرصہ قبل صاحبہ کی اپنے والد سے صلح ہوئی تھی جو نشوبیگم سے علحیدگی اختیارکرچکے تھے۔

شادیوں کا پس منظر

  • پہلی شادی: 1970ء میں اداکار انعام ربانی سے، جو 1976ء میں طلاق پر ختم ہوئی۔

  • دوسری شادی: 1978ء میں مصنف تسلیم فضلی سے، جو 1982ء میں انتقال کر گئے۔

  • تیسری شادی: 1986ء میں ہدایت کار جمال پاشا سے، جو 2019ء میں انتقال کر گئے۔

نشو بیگم کا کہنا ہے کہ "اگر قسمت میں لکھا ہوا ہوا تو چوتھی شادی ضرور کروں گی، ابھی میں خوش اور مطمئن ہوں۔”

شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی،چوتھی شادی کی خبروں پر نشو بیگم کا ردعمل

Comments are closed.