پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلا ون ڈے آج راولپنڈی میں، شاہین شاہ آفریدی کی بطور کپتان دوسری سیریز
فوٹو : سوشل میڈیا
راولپنڈی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس دو بجے ہوگا۔
یہ میچ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے بطور لیڈر ایک اور امتحان ہے۔ شاہین کی قیادت میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں 93 فتوحات پاکستان کے نام رہیں جبکہ 59 میچز سری لنکا نے جیتے۔ ایک میچ ٹائی اور چار میچ بے نتیجہ رہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دو ون ڈے کھیلے جا چکے ہیں، جن میں دونوں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا ہے۔ پینل میں سری لنکا کے سابق بیٹر رسل آرنلڈ، اسپنر روشن ابے سنگھے، اور پاکستان کے سابق کھلاڑی عامر سہیل اور وقار یونس شامل ہیں۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلا ون ڈے آج راولپنڈی میں، شاہین شاہ آفریدی کی بطور کپتان دوسری سیریز
Comments are closed.