کسی بھی اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جا سکتا ہے،اسرائیل

45 / 100

فائل:فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔ کسی بھی اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔

اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیردفاع بینی گینز نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتربنایا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ کسی بھی اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس دو یا تین سال میں ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لیے حالیہ برسوں میں تیاریاں بہتر کی ہیں۔

اسرائیلی وزیردفاع نے مزید کہا کہ ایران کوجوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کوئی بھی ضروری اقدام کریں گے۔

Comments are closed.