سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن اور ای سروسز کا آغازقانون کی بالادستی اولین ترجیح، چیف جسٹس

54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں شفافیت اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے جبکہ عدالتوں میں ڈیجیٹل کیس فائلنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ای سروسز کا آغاز ہوچکا ہے اور یکم اکتوبر سے سہولت مرکز بھی مکمل فعال ہوگا، جہاں وکلا اور عوام سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نظام عدل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی ضرورت ہے تاکہ عدالتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں عوامی رائے کے لیے خصوصی پورٹل فعال کر دیا گیا ہے اور ادارے کا اندرونی آڈٹ بھی کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رولز ایک دن میں نہیں بنائے جاسکتے، پروپوزلز کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے اور سفارشات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قانونی اصلاحات کی طرف اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ تاہم سیاسی سوالات بعض اوقات عدالت کو غیر ضروری تنازعات میں الجھا دیتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن اور ای سروسز کا آغازقانون کی بالادستی اولین ترجیح، چیف جسٹس

Comments are closed.