رجب بٹ اور ایمان کی علیحدگی کی افواہیں بےبنیاد، جوڑی نے خوشخبری سنا دی

رجب بٹ اور ایمان کی علیحدگی کی افواہیں بےبنیاد، جوڑی نے خوشخبری سنا دی
55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور : پاکستان کے معروف اور متنازع ڈیجیٹل کریئیٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی کی افواہوں کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے۔ تاہم یہ تمام خبریں محض قیاس آرائیاں ثابت ہوئیں۔

 سات اعشاریہ تین 7.3 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ کی اہلیہ ایمان حال ہی میں اپنے سسرال واپس پہنچیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

والدین اور بہن غزل نے ایمان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس طرح واضح ہوگیا کہ رجب اور ایمان کے درمیان علیحدگی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی تھیں جنہیں مختلف فین پیجز نے پھیلایا تھا۔

اس موقع پر رجب بٹ نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہل خانہ اور ایمان سے گفتگو کی اور بیوی سے سب کے سامنے معافی بھی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے وہ گزشتہ چھ سے آٹھ ماہ کے دوران اپنی زندگی کی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کر پائے۔

ایمان نے بھی اپنے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ اور رجب جلد ہی والدین بننے والے ہیں اور دعاؤں کی اپیل کی۔

مداحوں نے ایمان کی برداشت، ہمت اور گھر کو سنبھالنے کے عزم کو سراہتے ہوئے رجب کے خاندان کو نصیحت کی کہ ایمان کا خاص خیال رکھا جائے۔

یوں علیحدگی کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور رجب و ایمان نے نئی زندگی کی شروعات کی خوشخبری کے ساتھ فینز کے دل بھی جیت لیے۔

رجب بٹ اور ایمان کی علیحدگی کی افواہیں بےبنیاد، جوڑی نے خوشخبری سنا دی

Comments are closed.