کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

53 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

موہالی :پنجابی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا 65 سال کی عمر میں جمعہ کی صبح برین اسٹروک کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھلا کو برین اسٹروک کے بعد موہالی کے فورٹیس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ان کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی کے بالونگی کریمیشن گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی جس میں اہل خانہ، دوست احباب اور مداح بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

مرحوم کے سوگواران میں ان کی بیوی پرم دیپ بھلا، بیٹا اور اداکار پکھراج بھلا اور بیٹی اشپریت کور شامل ہیں۔

سیاسی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری کے فنکاروں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

جسوندر سنگھ بھلا نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا اور پنجابی انڈسٹری میں اپنی منفرد کامیڈی ٹائمنگ کے باعث بے حد مقبول ہوئے۔

وہ مشہور فلموں ’کیری آن جٹا‘، ’بھاجی ان پرابلم‘، ’منجھے بسسراں دے‘، ’سجن سنگھ رنگروٹ‘ اور ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ میں اپنے لازوال کرداروں کی بدولت شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

Comments are closed.