مانگل بچاو تحریک کا وفد کل کمشنر ہزارہ سے ملاقات کرے گا
فوٹو : فائل
ایبٹ آباد : مانگل بچاو تحریک کا وفد کل کمشنر ہزارہ سے ملاقات کرے گا، اس ملاقات کا فیصلہ گزشتہ دنوں ہلمیرا میں مانگل بچاو تحریک کے زعماء کے اجلاس میں کیا گیا تھا جو آگاہی سے متعلق رابطوں کے سلسلہ کی کڑی تھی.
ہلمیرا میٹنگ کے بعد تحریک کے کنوینر اور روح رواں دلاور خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مانگل بچاؤ تحریک کے حوالے سے ایک آگاہی نشست 20 جولائی بروز اتوار دن 2 بجے نکا پانی (ہل میرا کے قریب) کے مقام پر ہو ئی ہے.
اس خصوصی نشست میں علاقے کے لوگوں نے بڑے جوش اور جذبے سے اس میں شرکت کی ہے۔ اس بات کا بھر پور عہد کیا ہے کہ اس سلسلے میں اقدامات کے لیے ہر طرح کو کوششیں کریں گے.
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے علاقے کی خوبصورتی برقرار رہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند ماحول میسر ہو۔جس میں مانگل کےپانی کی آلودگی کا سدباب کرنا سرفہرست ہے.
مانگل میں شامل ہونے والی ویسٹ جو ایوب ٹیچنگ ہسپتال، اسمال انڈسری، اور رہائشی کالونیوں سے شامل ہو رہا ہے اس کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

پہاڑوں پر لگنے والی آگ کی روک تھام کیلئے مساجد اور اسکولوں میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔شجر کاری کے ساتھ ساتھ درختوں کی حفاظت اورغیر قانونی شکار کی روک تھام اور جنگلی اور آبی حیات کی بقا کے لیے مل جل کے کام کرنے کا عزم بھی کیا گیا.
کمشنر ہزارہ سے 24 جولائی کو طے شدہ ملاقات انتظامیہ کردار کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی، اعلامیہ کے مطابق ملاقات کیلئے مضافات کے وفد کے شرکاء کا تعین کردیا ہے.
Comments are closed.