سہ فریقی کرکٹ سیریز کا فائنل میچ آج پاکستان اورافغانستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے
فوٹو : سوشل میڈیا پی سی بی
شارجہ : متحدہ عرب امارات میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کا فائنل میچ آج پاکستان اورافغانستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے،دونوں ٹیمیوں نے گروپ میچز میں ایک دوسرے کو ایک ایک بارہرایاہے۔
شارجہ میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیسری ٹیم میزبان یواے ای کی تھی جو اپنے چاروں میچزہاگئی تاہم انھوں نے فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو ٹف ٹائم دیا۔
اب تک کے چار میچز میں پاکستان کی طرف سے کپتان سلمان علی آغا،فخر زمان اورصائم ایوب نصف سنچریاں بنا چکے ہیں تاہم وکٹ کیپربیٹرمحمد حارث بیٹنگ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جانا ہے۔
Comments are closed.