مسافر بس کے عملہ کی 18 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

میاں چنوں: مسافر بس کے عملہ کی 18 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک وقوعہ پیش آیا ہے ۔ تھانہ تلمبہ کی حدود میں بس عملے نے لڑکی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے.

میاں چنوں کے نواحی قصبہ تلمبہ کے رہائشی رانا محمد ارشد نے تھانہ تلمبہ میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی کو 19 جولائی کو صبح سیر کیلئے گئی جسے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا.

بعد ازاں متاثرہ لڑکی ( ابیحہ ) پولیس نے بازیاب کی جس نے بتایا کہ وہ لاہور سے واپس تلمبہ آ رہی تھی کہ بس عملہ کے تین ملزمان نے اسے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کے بعد بس والےفرار ہو گئے.

پولیس کے مطابق انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی.

متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے مزید تفتیش کی جاری ہے کہ متاثرہ لڑکی لاہور کیسے پہنچی اور اس کے ساتھ وقوعہ میں اور کون کون ملوث ہے۔

Comments are closed.