سلامتی کونسل میں کسی ملک کا نام لئے بغیر قطر میں حملہ کی مذمتی رسم ادا کر دی گئی
فوٹو : فائل
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کسی ملک کا نام لئے بغیر قطر میں حملہ کی مذمتی رسم ادا کر دی گئی ہے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر حملے پراسرائیل کا نام لیے بغیر حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
اس حوالے سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سمیت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے مذمتی بیان جاری کیا۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا،جس میں قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو اولین ترجیح رکھنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کیے، صہیونی فوج کا ہدف فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت تھی۔
Comments are closed.