ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کو شدت سے انتظار

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کو شدت سے انتظار
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 17واں ایڈیشن کل (9 ستمبر) سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے، جس میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ 2025 میں شامل ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ میدان میں اتریں گے۔ اس بار نیپال کی ٹیم بھی پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ ہے، جو ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے۔

ایونٹ کی سب سے بڑی کشش روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہے جو 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

اگر دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں تو امکان ہے کہ شائقین سپر فور اور ممکنہ فائنل میں بھی یہ مقابلہ دیکھ سکیں، یوں ایک ہی ایونٹ میں تین بار پاک بھارت میچ ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں شارجہ سے ہوا تھا اور اب تک 16 ایڈیشن منعقد ہوچکے ہیں۔ بھارت 8 بار ٹائٹل اپنے نام کرکے سب سے کامیاب ٹیم ہے۔

سری لنکا 6 بار فاتح رہا جبکہ پاکستان نے صرف 2 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ گزشتہ ایڈیشن 2023 میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان نے پہلی بار سن 2000 میں ایشیا کپ جیتا جبکہ دوسری بار 2012 میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ رواں برس کا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے تاکہ ٹیمیں آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کر سکیں۔

ماہرین کے مطابق اس بار بھی بھارت اور سری لنکا فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں، تاہم پاکستان کو بھی مضبوط دعویدار قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ افغانستان اور بنگلادیش اپ سیٹ کر سکتی ہیں۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کو شدت سے انتظار

Comments are closed.