شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان جتنے بہادر ہیں اتنے ہی خوفزدہ کیوں ہیں؟
فوٹو : سوشل میڈیا
بیجنگ: شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان جتنے بہادر ہیں اتنے ہی خوفزدہ کیوں ہیں؟ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگ تبصرے کررہے ہیں ۔
دورہ چین کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی جس کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر کے ساتھ آئے اسٹاف نے ٹیبل اور گلاس سمیت ہر چیز سے کم جونگ کے نشانات صاف کردیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں جنگ عظیم دوم میں چینی فتح کی تقریب کے موقع پر 3 ستمبر کو کم جونگ ان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی تھی۔
اس حوالے میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کم جونگ کے ساتھ آئے ہوئے ان کے اسٹاف کے لوگوں نے کم کی جانب سے چھوئی گئی ہر چیز کو احتیاط سے صاف کیا تاکہ ان کا کوئی نشانہ وہاں نا رہے
All traces of Kim Jong Un were wiped away after his talks with Putin
They took the glass the dictator drank from and thoroughly wiped down the chair he had been sitting in. pic.twitter.com/eTf7f4FAZu
— NEXTA (@nexta_tv) September 3, 2025
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم جس کرسی پر بیٹھے، اس کرسی کی پشت اور بازوؤں کو رگڑ کر صاف کیا گیا، کرسی کے پاس موجود کافی ٹیبل کو بھی صاف کیا گیا جب کہ اس گلاس کو بھی ہٹا دیا گیا جس سے انہوں نے پانی پیا تھا۔
روسی رپورٹر ایلیگزینڈر یوناشیف نے اپنی ٹیلی گرام پوسٹ میں ویڈیو شیئر کی جس میں کم جونگ کے اسٹاف کے ارکان کو اس کمرے کو احتیاط سے صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا جہاں دونوں ممالک کے سربراہاں کی ملاقات ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان کو اپنے پورٹیبل ٹوائلٹ کے ساتھ سفر کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور ذرائع کے مطاب کم جونگ نے مبینہ طور پر حالیہ دورہ چین کے دوران پورٹیبل ٹوائلٹ استعمال کیا۔
یہ ٹوائلٹ شمالی کوریا سے ٹرین کے ذریعے لایا گیا تھا تاکہ ان کے ڈی این اے کا کوئی نشان باقی نہ رہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا خیال ہے کہ یہ احتیاط بنیادی طور پر کم جونگ ان کی صحت کے بارے میں کسی بھی معلومات کو چھپانے کے لیے کی جاتی ہے۔
Comments are closed.