پاکستان کے کامیڈین اینکر تابش ہاشمی اغوا، گھنٹوں کار میں بٹھایا رکھا گیا
فوٹو : فائل
کراچی : پاکستان کے معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکنان نے اغوا کرلیا تھا اور کئی گھنٹے ایک کار میں بٹھا کر ڈرایا اور دھمکایا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے کے میزبان تابش ہاشمی نے حال ہی میں جیو کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کبھی ایم کیو ایم کے رکن نہیں رہے تاہم 2008 میں ان کے کارکنان کے نرغے میں ضرور آگئے تھے۔
تابش ہاشمی کے مطابق اپریل 2008 میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے انہیں کار میں بٹھا کر کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا۔
اس دوران ان کے سر اور کمر پر پستول تان کر انہیں دھمکیاں دی گئیں اور قتل کر کے پھینک دینے کی باتیں کی جاتی رہیں۔ تاہم خوش قسمتی سے انہیں زندہ چھوڑ دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اغوا سے قبل ہی انہیں فون پر یونیورسٹی کے سالانہ فنکشن میں شرکت سے روک دیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں شرکت کی اجازت تو دی گئی لیکن اسٹیج پر جانے سے منع کر دیا گیا۔
تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ پیش آنے والے اس صدمہ خیز واقعے کی مکمل تفصیل وہ ایک یوٹیوب شو میں بھی بیان کر چکے ہیں۔
پاکستان کے کامیڈین اینکر تابش ہاشمی اغوا، گھنٹوں کار میں بٹھایا رکھا گیا
Comments are closed.