آئی پی ایل میں بچوں کی طرح ٹریٹ کیاگیا، انیل کملے کی بات پر میں روپڑا،کریس گیل
فوٹو : سوشل میڈیا
کراچی: ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار کرکٹر کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور اپنی سابق فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزت نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔
کرس گیل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پنجاب کنگز کی جانب سے چار سیزن کھیلنے کے باوجود انہیں وہ مقام اور احترام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے۔
جارح مزاج عالمی شہرت یافتہ بیٹر نے بتایا کہ آئی پی ایل میں بچوں کی طرح ٹریٹ کیاگیا، انیل کملے کی بات پر میں روپڑا،کریس گیل نے آئی پی ایل چھوڑنے کے حوالے سے حقائق بیان کردیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔
سابق ویسٹ انڈین اوپنر نے کہا کہ فرنچائز کے لیے اتنی قربانیاں دینے کے باوجود جب عزت نہ دی جائے اور بچوں جیسا رویہ اپنایا جائے تو افسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زندگی میں پہلی بار وہ ڈپریشن کا شکار ہوئے اور انہیں محسوس ہوا جیسے ان کے کندھوں پر ایک عمارت کا بوجھ ہو۔ گیل نے کہا کہ آپ کی ذہنی صحت پیسے سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے ٹیم کے ہیڈ کوچ انیل کمبلے سے فون پر ون آن ون بات کی اور اس دوران وہ دلبرداشتہ ہو کر رو پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں انیل کمبلے سے بھی دکھ تھا لیکن انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا کیونکہ وہ اس وقت بات بھی جاری نہیں رکھ پا رہے تھے۔
کرس گیل نے بتایا کہ اس دوران ٹیم کے کپتان کے ایل راہول نے انہیں کال کر کے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو اگلا میچ کھیل سکتے ہیں لیکن انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات دیتے ہوئے اپنا سامان باندھا اور آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا۔
Comments are closed.