کراچی کےلئے 22 سال بعد نیو حب کینال کا تعمیراتی منصوبہ مکمل ہو گیا

کراچی کےلئے 22 سال بعد نیو حب کینال کا تعمیراتی منصوبہ مکمل ہو گیا
55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

کراچی : شہر قائد کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری،کراچی کےلئے 22 سال بعد نیو حب کینال کا تعمیراتی منصوبہ مکمل ہو گیا۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق دو دہائیوں بعد کراچی میں پانی کی فراہمی کا یہ بڑا منصوبہ پایۂ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔

22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال کو جدید انجینئرنگ معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، جو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی کراچی کو فراہم کرے گی۔

منصوبہ 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے لاگت آئی۔

ترجمان کے مطابق حب کینال ون کی ازسرنو بحالی بھی جاری ہے، جس میں 5 کلومیٹر حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ حب کینال ون کی مکمل بحالی پر ساڑھے 12 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

Comments are closed.