پاکستان ریلوے کے سکڑنے کا عمل جاری ،مزید تین ٹرینیں بند کردی گئیں
فوٹو : فائل
لاہور : پاکستان ریلوے کے سکڑنے کا عمل جاری ،مزید تین ٹرینیں بند کردی گئیں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی کم تعداد کے باعث تین ٹرینوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل اور کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس آج کے دن معطل رہیں گی۔
جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 6 ستمبر تک بند رہے گی۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ان کی سفری مشکلات کم کی جا سکیں۔
دوسری جانب کراچی سے روانہ ہونے والی کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ علامہ اقبال ایکسپریس ایک گھنٹے تاخیر کے بعد سہ پہر 4:30 بجے سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے 3:30 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ ملت ایکسپریس ایک گھنٹے تاخیر کے ساتھ شام 6 بجے کراچی سے لالہ موسیٰ کے لیے روانہ ہوگی۔
Comments are closed.