ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کاتبادلہ،ایک جوان شہید ،دہشتگرد ہلاک

Pakistani soldiers cordon off a street leading to Christian colony following an attack by suicide bombers on the outskirts of Peshawar on September 2, 2016. Four suicide bombers who were trying to attack a Christian colony in Pakistan were killed early on September 2 during a gunfight with security forces outside the northwestern city of Peshawar, the army said. / AFP PHOTO / A MAJEED
45 / 100

فائل:فوٹو

 

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد بھی ماراگیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد بھی ماراگیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کی، علاقے میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کا مقصد دہشتگروں کو داخلی راستوں کے استعمال سے روکنا ہے۔

Comments are closed.