فواد چوہدری کا وزیر داخلہ رانا اللہ کے بیان پر طنزیہ ردعمل

54 / 100

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا وزیر داخلہ رانا اللہ کے بیان پر طنزیہ ردعمل ، کہا چوہا شراب کے ڈرم میں گر گیا باہرنکلا تو بڑھک ماری کہاں ہے بلی،رانا ثنااللہ بھی ایسی ہی کیفیت کا شکار ہیں.

ٹوئٹر پر بیان میں تحریک انصاف کے سینئرنائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہےاسلام آباد بھی آئیں گے لیکن ہم نے دانستہ فیصلہ کیا کہ اسلام آباد کو کولمبو نہیں بننے دینا،آپ مارشل لاء لگواناچاہرہے تھے.

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے مدبرانہ فیصلہ کیا اورامن کاراستہ اپنایا،فواد چوہدری کا کہنا ہے اس وقت انسانی حقوق کے حالات یہ ہیں کہ بلوچستان ہائیکورٹ اعظم سواتی پر مقدمے خارج کرنے کا حکم دیتی ہے.

وزیراعلی سندھ کے جہاز میں انھیں سندھ پولیس گرفتاری ڈال کر سندھ لے جاتی ہے، فواد چوہدری کہتے ہیںانھیں مقدمات میں جو بلوچستان ہائیکورٹ نے خارج کئے ان میں سندہ پولیس گرفتاری ڈالتی ہے.

ان کا کہنا تھا قمبرپولیس اداروں پر تنقید کا جعلی کیس بناتی ہے اور انھیں لاڑکانہ سے قمبر پہنچایا جاتا ہے،یہ ہے پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سینیٹر کے انسانی حقوق کی صورتحال جو سب کے سامنے ہے۔

Comments are closed.