پاک انگلینڈ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملتان میں کم بیک کریں گے، وزیراعظم

50 / 100

فوٹو: مسلم لیگ ن ٹوئٹر

اسلام آباد: پاک انگلینڈ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملتان میں کم بیک کریں گے، وزیراعظم کا استقبالیہ تقریب سے خطاب، شہبازشریف نے کرکٹ کی یادیں بھی تازہ کیں،جیت پر مہمان ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم نے کہا ہم ملتان میں کم بیک کریں گے، وزیراعظم نے یاد دلایا ہمارے برطانیہ سے اچھے تعلقات ہیں،برطانوی ٹیم نے دہشتگردی کے آسیب سے نجاب ملنے کے بعد پاکستان کے گراونڈز کو رونق میں اضافہ کیا.

پنڈی ٹیسٹ میں جیت کے بعد مہمان ٹیم کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے دونوں ٹیموں کواستقبالیہ دیا۔

شہبازشریف نے کرکٹ کی یاداشت تازہ کرتے ہوئے اپنے سابقہ کرکٹرکا بھی تذکرہ کیا یہ بھی بتایا کہ میں جب جوان تھا تو لارڈ میں میچ دیکھا تھا۔

شہبازشریف نے وطن عزیز میں امن کے قیام کےلئے پاکستانی فورسز کی قربانیوں کو بھی سراہا،سیلاب متاثرین کی مدد پر انگلش کپتان بین اسٹوک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب میں وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کے کام کی تعریف کی، اوررمیض کے والد سے پرانی شناسی کا بھی حوالہ دیا، برطانیہ سے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے شہبازشریف نے پاک برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

استقبالیہ میں وفاقی وزراسفارتکاروں، چیٸرمین پی سی بی سمیت کرکٹرز نے خصوصی شرکت کی،رمیض راجہ نے انگلینڈ کی جیت کا کریڈٹ انگلش کوچ کو دیا.

چیرمین پی سی بی نے دعوی کیا ملتان میں ایک نئی پاکستانی کرکٹ نظر آئے گی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔ 17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ کہا کرکٹ دوستانہ تعلقات کےفروغ میں کلیدی کرداراداکرتی ہے۔

Comments are closed.