ممتاز زہرا بلوچ کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دیا گیا

55 / 100

اسلام آباد: ممتاز زہرا بلوچ کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دیا گیا،ممتاز زہرا بلوچ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں اٹھائیں گی. 

ممتاز زہرا بلوچ سابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کی جگہ لیں گی، افتخار احمد کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ممتاززہرا بلوچ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک تعینات تھیں،ممتاز بلوچ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں. 

ممتاز بلوچ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ان کے ساتھ ساتھ صائمہ سید کو نائب ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیاہے۔

عاصم افتخار احمد فرانس میں سفیر مقرر ہونے کے بعد فرانس روانہ ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.