علیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

55 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنماء علیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل سردار محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی اسٹاف نے شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور سرکاری ملازمین پر حملہ کیا، جس کے جرم میں دو ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔

صوبائی داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Comments are closed.