ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی منظوری

54 / 100

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی منظوری دے دی، درآمدی پیاز پر ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔

وزیر تجارت نوید قمر نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی،انھوں نے بتایا مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دباؤ ہے۔

قیمتوں میں استحکام کیلئے دو ملکوں سے درآمد کی اجازت دی ہے جب کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھادونوں ممالک سےپیاز اور ٹماٹر نجی شعبہ درآمد کرے گاحکومت سہولت کار ی کا کردار ادا کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے درآمد سے متعلق باتیں سامنے آرہی ہیں ۔

نوید قمر نے کہااس حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد کیا جائےگا، یہ بھی دیکھا جائے گا ہم خارجہ پالیسی کے حوالے سے بھی غور کریں گے۔

خارجہ پالیسی پر کیا اثرات پڑیں گے، ٹماٹر پیاز درآمد پر ٹیکس چھوٹ اکتیس دسمبر دو ہزار بائیس تک ہوگی۔

Comments are closed.