گلیڈی ایٹرز ر کو سلطانز نے118رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا

62 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام )گلیڈی ایٹرز ر کو سلطانز نے118رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا، گلیڈی ایٹرزکے بیٹرز 246رنز کا ہدف دیکھ کرگھبرا گئے اور پوری ٹیم 15.5اوورز میں128رنز پر آوٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف جیسن رائے38اور عمر اکمل 50رنز بنا کر نمایاں رہے، سرفراز احمد نے بے دلی سے23بالز پر17رنز بنائے،باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

سمیڈ ایک، احسان علی ایک،افتخار4، سہیل تنویر 5،نور احمد8، نسیم شاہ2 اور مدثر بغیر کوئی رن بنائے رن آوٹ ہوئے، سلطانز کے ڈیوڈ ویلے ، آصف آفریدی ، دھانی اور خوشدل شاہ نے2,2وکٹیں حاصل کی، ایک عمران طاہر کے حصے میں آئی۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے پہاژ جتنا ہدف دیدیا،سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر245رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ119پر گری جب شان مسعود57رنز بنا کر آوٹ ہوئے اس کے بعد رہیلی روسو اور رضوان کے درمیان103 رنز کی شراکت ہوئی ،روسو26بالز پر71رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

http://

تیسری وکٹ235پر گری جب خوشدل خان 10رنز بنا کر مدثر کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے، رضوان54بالز پر82اور ٹم ڈیوڈ بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔

نسیم شاہ، محمد عرفان اور مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان اور شان مسعود کے درمیان ایک بار پھر پہلی وکٹ پر سنچری شراکت ہوئی جس نے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی اور پی ایس ایل تاریخ کا سب سے زیادہ رنز بنے۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا آج سرفراز نے دراز قد محمد عرفان سے پہلا اوور کروایا مگر کوئی فائد ہ نہیں ہوا ۔

اس میچ میں ملتان الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ڈیوڈ ویلی کی واپسی ہوگئی ہے اور موذربانی کو باہر بٹھایا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے احسن علی اور محمد عرفان کو شامل کیا ہے۔

اب تک ملتان سلطانز پی ایس ایل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے 8 میں سے 7 میچ جیتے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 ویں نمبر پر ہے جس نے 8 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں اور اس کے 6 پوائنٹس ہیں۔

Comments are closed.