اسلام آباد یونائٹیڈ زلمی کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کرہار گئی

61 / 100

فوٹو: پی ایس ایل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسلام آباد یونائٹیڈ زلمی کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کرہار گئی،ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ اوورز میں196رنز بنا سکی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیون کے 24ویں میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا
پشاور زلمی نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 206رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد حارث نے5چھکوں کی مدد سے 32بالز پر70رنز بنائے ، ان کے علاوہ شعیب ملک 38، یاسر خان 35،ردر فر نے16اور حضرت اللہ زازئی نے13رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے فہیم اشرف نے3، وقاص مقصود نے2 جب کہ ڈیوسن، ظاہر خان اور مرچنٹ ڈی لنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، موسیٰ کو2اوورز میں33رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔

http://

اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 207رنز کے تعاقب میں196رنز تک محدود ہو گئی،اعظم خان کے 7چھکوں کی مدد سے 45بالز پر85رنز کی شاندار اننگز بھی رائیگاں گئی۔

ان کے علاوہ گر باز نے 5چھکے لگا کر19بالز پر46رنز بنائے،مبصر21اور آصف علی صرف 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے،زلمی کے سلمان ارشادنے3، وہاب ریاض2اورحسین طلعت اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے محمد حارث کو70رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا، اس میچ کے ساتھ ہی یونائیٹڈ پوائنٹ ٹیبل پر چھوتھے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ زلمی تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments are closed.