شعیب اختر سے بدتمیزی ، ڈاکٹر نعمان نیازابتدائی رپورٹ میں قصور وار قرار

53 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسپیڈ اسٹار سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے خلاف سرکاری سپورٹس ٹی وی پر بدتمیزی اور انھیں پروگرام چھوڑ کر چلے جانے کا کہنے پر انکوائری کمیٹی کے ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ میزبان نعمان نیاز کے رویے سے سخت نالاں ہے ، انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز کو کچھ دن کے لئے آف ایئر کیا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے سرکاری ٹی وی پر کچھ روز پہلے شعیب اختر سرکاری سپورٹس چینل پر دیگر لیجنڈز کے ساتھ اپنا تجزیہ پیش کر رہے تھے کہ میزبان نعمان نیاز نے ان کی باتوں سے اتفاق نہ کرتے ہوئے انہیں اٹھ کر چلے جانے کا کہہ دیا تھا ۔

اس پر جب شعیب اختر نے وضاحت جاننا چاہی تو ڈاکٹر نعمان نے بریک لے لی جب کہ بریک کے بعد شعیب اختر نہ صرف پروگرام چھوڑ کر چلے گئے بلکہ تجزیہ کرنے کے کنٹریکٹ سے بھی مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔

جب یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شعیب اخترکے حق میں کھڑے ہوگئے اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے رویہ کی مذمت کرتے نظر آئے۔

http://

اسی دوران ٹی وی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے اقدام کے فیکٹ فائنڈنگ کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی رپورٹ میزبان کے خلاف آئی ہے۔

Comments are closed.