افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے لاہور میں ہنگامی انتظامات


لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے لیے لاہور میں بھی ہنگامی انتظامات کر لئے گئے، پرانے ائیرپورٹ لاونج کو فنکشنل کیا گیاہے جبکہ امیگریشن اور کسٹم کاونٹر بھی نصب کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے ایک اعلی عہدیدار نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد میں افغان شہریوں اور اور غیرملکیوں کی ممکنہ طور پر تعداد بڑھنے کے باعث لاہور میں بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے پرانے ایئرپورٹ اور رن وے افغانستان سے آنے والی پروازوں کے ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے پرانے ائیرپورٹ لاونج کو فنکشنل کیا جا چکا ہے۔

لاہور کے پرانے ائیرپورٹ کو حج ٹرمینل بھی کہا جاتا ہے اور یہ صرف انتہائی مخصوص شخصیات کے آں ے پر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز بھی پرانے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے افغانی شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے انتظامات کے لیے شہر کے متعدد ہوٹلوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں کمرے خالی رکھیں ان کو 24 گھنٹے پہلے آگاہ کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شہر کے دوفائیو سٹار ہوٹلز کے سو کمرے ضلعی انتظامیہ نے غیر ملکی مہمانوں کے لئے بک کر لیے ہیں،جب کہ درمیانے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کو سٹینڈ بائی پے رکھا گیا ہے۔

دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ پاکستان افغانستان سے آنے والوں کو 21 روز کا ٹرانزٹ ویزہ دے گا اور اپنے خرچے پر آنے والے پاکستان کے راستے آ سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ورلڈ بینک، آئی این ایف، این جی اوز، صحافی جن کا تعلق کسی بھی ملک سے پاکستان کا ویزہ حاصل کر سکتا ہے،وزیر داخلہنے یہ وضاحت بھی کی کہ طورخم یا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے والے افغانوں کو بھی ٹرانزٹ ویزہ دیا جائے گا۔

Comments are closed.