چیمپئینز ٹرافی،آئی سی سی کاوفد کراچی پہنچ گیا، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

46 / 100

فوٹو:اسکرین گریب
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

آئِی سی سی کے 3 رکنی وفد نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی حکام نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ پاکستان فروری 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

 

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ، انتظامات کا  جائزہ - Sports - AAJ

آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر منیجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن منیجر عون محمد زیدی شامل ہیں۔ کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد کی سکیورٹی فراہم کرنیو الے اداروں کے اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
پروگرام کے مطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا۔ کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سے ملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔

Comments are closed.