پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اچانک ویب سائٹس بند،خطرے کی گھنٹی

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اچانک ویب سائٹس بند،خطرے کی گھنٹی بج گئی، آئی ٹی ماہرین نے آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کےلئے پیش بندی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

آج صبح21 جون کی صبح پاکستان میں بھی کئی بڑی بڑی ویب سائٹس اچانک بند ہو گئیں،ان میں نیوز چینلز سمیت دیگر اداروں کی ویب سائٹس شامل تھیں۔

ہر طرف تشویش کی لہر دوڑ گئی ایسے میں سوشل میڈیا کے زریعے کلاوڈ فلیئر کی طرف سے بتایا گیا کہ اس کی وجہ کلاؤڈ فلیئر سرور میں فنی خرابی تھی۔

ویب سائٹس پر اس وقت بلیک آؤٹ ہوا جب کلاؤڈ فلیئر کی خرابی نے منسلک نظام کو متاثر کیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر ہونے والی ویب سائٹس کلاؤڈ فلیئر سروس سے منسلک ہیں۔

یہ ویب سائٹس کی ایک ویسی رینج کے سرورز کو ہینڈل کرتی ہے اور کئی معروف ویب سائٹس کو یہ سروس فراہم کرتی ہے،اسی لئےکلاؤڈ فلیئر پر فنی خرابی یا سائبر حملے کے بعد تمام متاثرہ ویب سائٹس پر 500 انٹرنل ایرر کا میسج ملا۔

دنیا بھر کی ویب سائٹس پر آنی والی یہ فنی خرابی نے چند گھنٹوں تک برقرار رہی، جس کے باعث بڑے بڑے چینلز سمیت دیگر ادارے بروقت اپ ڈیٹس دینے سے قاصر رہے۔

جو سائٹس متاثر ہوئیں ان میں معروف ویب سائٹس گرینڈر، کینوا، ڈسکورڈ، شاپی فائی، اسپلنک، کوورا سمیت دیگر پورٹل شامل ہیں،تاہم کلاؤڈ فیئر کی جانب سے بھی فوری ردعمل سامنے آیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کلاؤڈ فیئر کے آفیسر صحفے سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ “کلاؤڈ فیئر حالیہ فنی خرابی سے واقف ہے اور فنی خرابی دور کرنے کیلئے ٹیم کام کر رہی ہے”۔

اس حوالے سےکمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ’کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک پر کنیکٹویٹی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث بڑے خطوں میں سروسز متاثر ہیں،چند گھنٹوں بعد اس فنی خرابی پر قابو پا لیا گیا۔

سوشل میڈیا میں بھی صارفین کی بڑی تعداد نے ٹوئٹس کرتے ہوئے ویب سائٹس پر آنے والی فنی خرابی کی نشاندہی کی۔ عارضی تعطل کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹوئٹر کا رخ کیا اور کلاؤڈ فلیئرکا ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اس فنی خرابی کے باوجود پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے تاہم کسی بھی قسم کے سائبر حملے کے امکان کو مسترد کیا گیا،ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

Comments are closed.