پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم، عبداللہ شفیق اور امام الحق کی سنچریاں

59 / 100

فو ٹو: فائل

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم، عبداللہ شفیق اور امام الحق کی سنچریاں بنانے میں کامیاب ہو گئے اور دوسری اننگز میں کوشش کے باوجود مہمان ٹیم کے باولرز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

پاکستان کے اوپنرز نے آخری دن کے کھیل میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے مجموعی اسکور252تک پہنچادیا، عبداللہ شفیق نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی اور136رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

دوسرے اینڈ سے امام الحق نے بھی بہت اچھی بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں157رنز پر آوٹ ہونے کے بعد دوسری میں111رنز
بنائے اور ناٹ آوٹ رہے، اس کاکردگی پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ12مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو کھلائے جانے کاامکان ہے جب کہ باقی ٹیم وہی رہے گی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز مہمان آسٹریلوی ٹیم تمام تر کوشش کے باوجود پاکستان کی لیڈ ختم نہ کرسکی اور 17رنز قبل ہمت ہار گئی، پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چھ، شاہین شاہ آفریدی 2، ساجد خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں عثمان خواجہ97، ڈیوڈ وارنر68، مارنس لوبشین 90، اسٹیو اسمتھ78اور کیمرون گرین78رنز بنا کر نمایاں رہے 

http://

آج کھیل کا آخری دن ہے اور پاکستانی اوپنرز کھیل رہے ہیں ، پاکستان کی لیڈ92رنز ہو چکی ہے ، پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

 تیسرے دن جب کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کیا گیا تو مارنس لبوشین69اور اسٹیو اسمتھ 24رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔وارنر کو ساجد خان نے 68رنز پر کلین بولڈ کیا جب کہ عثمان خواجہ97رنز بنانے کے لعد نعمان علی کی بال پر امام کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور سنچری مکمل نہ کرسکے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باولرز تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

اس دوران شاہین شاہین کی بال پر فواد عالم نے عثمان خواجہ کا ایک آسان کیچ بھی گرا دیاہے، عثمان خواجہ 78اور ڈیوڈ وارنر68رنز پرکھیل رہے تھے جب ساجد خان نے وارنر کو کلین بولڈ کردیا ۔

محکمہ موسمیات نے پنڈی ٹیسٹ میں بارش ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے،ملک بھر میں اتوار سے جمعرات تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

http://

اس سے قبل پاکستان نے تقریباً دو دن کے کھیل میں چار وکٹوں کے نقصان پر476رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس میں اظہر علی کے185اور امام الحق کے157رنز کی اننگز شامل تھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی،پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز راولپنڈی میں جاری گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،اس سے قبل پاکستان آسٹریلیا سیریز کے دوران بارش کے باعث ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی متاثرہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران اور کاغان، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، استور،ہنزہ اور اسکردو میں برفباری کا امکان ہے۔

Comments are closed.