سابق گورنر سندھ زبیر عمر کا اپنی ویڈیوز لیک ہونے پر ردعمل

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)نواز شریف کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کا سوشل میڈیا پر موجود اپنی ویڈیوز کے بارے میں ردعمل سامنے آ گیاہے۔

مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے کہاہے کہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔

http://

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زبیر عمرکا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے۔

محمد زبیر عمر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر زبیر عمر کی ویڈیوز کے چرچے ہیں اور ٹوئٹر پر بھی زبیر عمر کی یہ ویڈیو ٹرینڈ کررہی ہے اس کے بارے میں حق اور مخالفت میں لوگوں کا ردعمل بھی سامنے آرہاہے۔

Comments are closed.