ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر
فوٹو : فائل
اسلام آباد:انسانی حقوق کی سرگرم رکن ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد بار کونسل میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
یہ ریفرنس ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمان مزاری کا مستقل وکالت کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور ان کے خلاف باضابطہ انکوائری عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ آج ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
Comments are closed.